اب سنجے لیلا بھنسالی کی ’ہیرامنڈی‘ کا کیا کرنا ہے؟
Independent Urdu
by zafar.syed
2h ago
یہ لاہور کا شاہی محلہ ہے جہاں اشرافیہ کے بچے تربیت حاصل کرنے آتے ہیں۔ یہاں رقص و سرود کی محفلیں جمتی اور آپس کی رقابتیں پروان چڑھتی ہیں۔ طوائف سامراج کے خلاف بغاوت کا بھی ایک کردار ہے۔ ان تاریخی حقائق کو سونے سے بنے کوڑے دان میں کچرے کی صورت پھینک دیں، لیجیے سنجے لیلا بھنسالی کی ’ہیرا منڈی‘ تیار ہے جسے یکم مئی کو نیٹ فلکس پر پیش کیا گیا۔ ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوتی‘ دیکھنے کے بعد نہیں لگتا تھا کہ پیریڈ ڈرامے میں اس سے زیادہ تصنع بھی ہو سکتا ہے، لیکن بھنسالی نے ثابت کیا کہ نہیں اس سے کئی درجے بڑھ کر سطحی پن کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔ ایسی بدذائقہ کھچڑی تو 1930 ..read more
Visit website
خیبر پختونخوا کی 24 جامعات وائس چانسلرز سے محروم کیوں؟
Independent Urdu
by nida.hussain
2h ago
خیبر پختونخوا کی بڑی سرکاری جامعات سمیت 24 جامعات گذشتہ کئی مہینوں سے بغیر وائس چانسلر کے کام کر رہی ہیں۔  ان جامعات میں یونیورسٹی آف پشاور، ایگری کلچر یونیورسٹی اور  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں۔ ان 24 جامعات میں سے بعض ایک سال سے زائد جبکہ بعض تین سے چھ مہینوں سے بغیر وائس چانسلر کے چل رہی ہیں، جس سے جامعات میں انتظامی بحران پیدا ہوگیا ہے۔  ..read more
Visit website
گندم خریداری کا معاملہ: کسانوں کا سڑکیں بند کرنے کا اعلان
Independent Urdu
by haroon.rashid
2h ago
پنجاب میں سرکاری سطح پر خریداری شروع نہ ہونے سے گندم کی قیمتیں مزید گرنے لگیں جس پر کسانوں نے حکومتی ’بےحسی‘ پر احتجاجی تحریک جاری رکھتے ہوئے کل (بروز جمعہ) مرکزی شاہراہیں بند کرنے کی کال دے دی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں سال گندم کی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی تھی۔ اب جب کہ صوبے میں بیشتر علاقوں میں کٹائی مکمل ہو چکی ہے جس سے گندم کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لیکن حکومتی ریٹ پر ابھی تک خریداری شروع نہیں ہو سکی۔ اس صورت حال میں گندم کی عام مارکیٹ میں قیمت 28 سو روپے تک گر چکی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک یاسین بلال کے مطابق ’بارش کی وجہ سے گندم میں 20 ..read more
Visit website
کسی غیر ملکی حکومت یا فوج کو ایئربیس دینے کا کوئی منصوبہ نہیں: دفترِ خارجہ
Independent Urdu
by zafar.syed
2h ago
جمعرات کو ہونے والی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے بیرونی ممالک کو ایئر بیس/اڈے دینے سے متعلق خبروں کو مسترد کیا ہے۔ ملک کی جانب سے بیرونی ممالک کو ایئر بیس فراہم کرنے کی اطلاعات پر ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ’پاکستان کا کسی غیر ملکی حکومت یا فوج کو کوئی ایئربیس فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔‘  انہوں نے  ..read more
Visit website
انڈپینڈنٹ اردو کی نشاندہی: اسلام آباد پولیس نے ’کرائم ڈائری‘ معطل کر دی
Independent Urdu
by zafar.syed
2h ago
اسلام آباد پولیس نے انڈپینڈنٹ اردو کی ایک خبر کی اشاعت کے بعد جمعرات سے اپنی ویب سائٹ پر کرائم ڈائری کی سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جس میں روزانہ درج ہونے تمام تر ایف آئی آرز اَپ لوڈ کی جاتی تھیں۔ انڈیپنڈںٹ اردو کی ویب سائٹ پر یکم مئی کو شائع ہونے والی خبر میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اسلام آباد پولیس کی ویب سائٹ پر موجود ان ایف آئی آرز میں کسی شہری پر لگنے والے الزامات کی تفصیل کے علاوہ درخواست گزار کی بھی مکمل تفصیلات درج ہوتی ہیں، جن میں درخواست گزاروں کے موبائل فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر اور گھر کا پتہ تک شامل ہوتا ہے۔ آج (بروز جمعرات) اسلام آباد پولیس کے ترجمان جواد تق ..read more
Visit website
پاکستان اور دیگر ممالک میں دوہری شہریت کے قوانین کیا ہیں؟
Independent Urdu
by abdullah.farooqui
8h ago
پاکستان کے قانون میں دوہری شہریت کی اجازت کچھ ممالک کے ساتھ معاہدے کے تحت موجود تو ہے لیکن اس کا اطلاق اراکین پارلیمنٹ، افواج پاکستان اور اعلی عدلیہ کے ججوں پر نہیں ہوتا۔ دوہری شہریت کے قانون کے مطابق سیاست دان تب تک انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے جب تک وہ دوسرے ملک کی شہریت ترک نہ کر دیں، لیکن عدالت میں جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق گریڈ 17 سے 22 ..read more
Visit website
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں: آرمی چیف
Independent Urdu
by javaria.hina
8h ago
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جمعرات کو کہا ہے کہ بطور ادارہ فوج اپنی آئینی حدود جانتی ہے اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع کرتی ہے۔ رسالپور میں پاکستان ایئر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں  واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں۔ جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے پر عائد کی گئی واضح قیود کی برملا پامالی کرتے ہیں وہ  ..read more
Visit website
منی پور تشدد: دو خواتین کو انڈین پولیس خود ہجوم کی طرف لے کر گئی، رپورٹ
Independent Urdu
by javaria.hina
8h ago
تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ انڈیا کی ریاست منی پور میں پولیس دو قبائلی خواتین کو ایک ہزار افراد کے اس ہجوم کی طرف لے کر گئی، جس میں شریک افراد نے انہیں برہنہ کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ گذشتہ سال چار مئی کو ریاست منی پور میں میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان کشیدگی کے آغاز میں پیش آیا تھا اور سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو دو ماہ بعد منظر عام پر آئی تھی۔ وائرل فوٹیج کی وجہ سے بڑے پیمانے پر غم و غصہ پھیل گیا، جس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا اور منی پور میں تنازع شروع ہونے کے بعد اپنا پہلا بیان دیا تھا۔ اکثریتی ہندو میتی برادری کی جانب سے محفوظ قبائلی ..read more
Visit website
پنجاب: موبائل ہسپتال میں کیا سہولیات ہیں اور یہ کیسے کام کریں گے؟
Independent Urdu
by javaria.hina
8h ago
پنجاب میں عوام کو صحت کی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے 32 فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کردیا گیا ہے، جن کی نگرانی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود کریں گی۔ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مریم نواز نے ان فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال چھ ہفتوں کے اندر مکمل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد دور دراز علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو ان کی دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال میں وہ تمام سہولیات دی گئی ہیں جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں۔ ’32 ..read more
Visit website
طالبان افغانستان میں مزید سیاحوں کی آمد کے منتظر
Independent Urdu
by nida.hussain
8h ago
تقریباً 30 افراد کو کابل کے ایک کلاس روم میں بٹھایا گیا ہے، جو طالبان کے زیر انتظام سیاحتی تربیتی ادارے میں طالب علموں کے پہلے گروپ کا حصہ ہیں۔ ایک طالب علم ایک ماڈل ہے۔ دوسرا 17 سال کا ہے اور اس نے کبھی کوئی ملازمت نہیں کی۔ وہ سبھی مرد ہیں جبکہ افغان خواتین پر چھٹی جماعت سے آگے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی ہے۔ یہ لوگ سیاحت یا مہمان نوازی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، لیکن افغانستان کے ایک مختلف پہلو کی تشہیر کے خواہاں ہیں  ..read more
Visit website

Follow Independent Urdu on FeedSpot

Continue with Google
Continue with Apple
OR