الیکشن نئی مردم شماری کے تحت  ہوں گے، تاخیر کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف
Naya Daur Urdu
by نیا دور
9M ago
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے اور ہمیں نئی مردم شماری کے تحت ہی الیکشن میں جانا ہے۔ آئین کاتقاضا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ انتخابات کرائیں گے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب نئی مردم شماری ہوئی ہے تو انتخابات اسی کے تحت ہونے چاہئیں۔ مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پرمشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔ الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ اگست سے پہلے حکومت چھوڑ دیں گے نگراں وزیراعظم کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد کی ..read more
Visit website
پنجاب فلم سنسر بورڈ نے “باربی” کو نمائش کے لئے کلئیر کر دیا
Naya Daur Urdu
by حسن نقوی
9M ago
پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا کہ پنجاب فلم سنسر بورڈ نے بالآخر وارنر برادرز کی فلم “باربی” کو صوبے بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔ فلم کی نمائش کے لیے مقررہ تاریخ کے 10 روز بعد کلیئرنس جاری کر دی گئی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے پنجاب فلم سنسر کے فل بورڈ کو فلم کا جائزہ لینے کے لیے کہنے کے بعد فلم کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر عامر میر   ..read more
Visit website
نااہل کرنے کیلئے توشہ خانہ تحائف کا پوچھا جارہا ہے، عمران خان کا عدالت میں بیان
Naya Daur Urdu
by حسن نقوی
9M ago
توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعطم  عمران خان نے 35 سوالات پر مبنی 342 کا بیان عدالت میں ریکارڈ کروا دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی مقررہ وقت 9 بجے عدالت پیش نہیں ہوئے۔ معاون وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب کورٹ میں پیش ہونا ہے کچھ وقت دیا جائے۔ عدالت نے سماعت میں ساڑھے 12 ..read more
Visit website
اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف سے تلخیاں کم کریں، فواد چوہدری کا عمران خان کو مشورہ
Naya Daur Urdu
by نیا دور
9M ago
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فواد چوہدری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو   ..read more
Visit website
فوجی عدالتوں میں ٹرائل، سپریم کورٹ نے فُل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا
Naya Daur Urdu
by نیا دور
9M ago
سپریم کورٹ نے آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس میں فُل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 ..read more
Visit website
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا کمسن گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کے واقعے کا نوٹس
Naya Daur Urdu
by نیا دور
9M ago
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سول جج کی اہلیہ کی جانب سے رضوانہ نامی کم عمر گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کا نوٹس لے لیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ پرنسپل جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ رضوانہ کی طبعیت صبح چاربجے سے خراب ہے۔ گزشتہ روز رضوانہ کی طبیعت بہت بہترتھی تاہم میڈیکل بورڈ طبیعت بگڑنے کا جائزہ لے گا۔رضوانہ کے پلیٹ لیٹس بارہ ہزار سے بڑھ کرچوبیس ہزارہو گئے ہیں۔ پروفیسر سردار الفرید کا کہنا تھا کہ بچ ..read more
Visit website
پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ
Naya Daur Urdu
by نیا دور
9M ago
وفاقی حکومت نے عوام پر بڑا پیٹرول بم گرادیا، فی لیٹر 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ خزانہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 ..read more
Visit website
‘پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعتیں دہشت گرد حملوں سے متعلق کنفیوژ ہیں’
Naya Daur Urdu
by نیا دور
9M ago
باجوڑ واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔ تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس جماعت کے علماء ہمارے پیش رو ہیں ہم ان پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ باجوڑ میں داعش پہلے بھی کچھ حملوں میں ملوث رہی ہے اور ہو سکتا ہے یہ خودکش دھماکہ بھی داعش نے کیا ہو۔ ہماری مذہبی سیاسی جماعتیں ان حملوں سے متعلق کنفیوژ ہیں کہ ان کی مذمت کریں یا ان پر چپ رہیں۔ یہ کہنا ہے رفعت اللہ اورکزئی کا۔ نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبرسےآگے‘ میں حسن ایوب نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا ٹرائل عمران خان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اور وہ چاہتے ہیں کسی طریقے سے یہ ٹرائل رک جائے۔ سپریم کورٹ اس پہ ..read more
Visit website
فیک نیوز کو پہچاننا اور اسے روکنا کیوں اتنا مشکل ہوتا ہے؟
Naya Daur Urdu
by اے وسیم خٹک
9M ago
کچھ روز قبل بھارتی سنیما کی فلم ‘افواہ’ دیکھنے کا اتفاق ہوا جس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی تھی کہ کس طرح ایک جھوٹی خبر سچی بن جاتی ہے اور لوگ اسے سچ مان کر اس پر یقین کرنے لگتے ہیں حالانکہ لوگوں کے پاس معلومات کے ذرائع بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ ہر ویب سائٹ اور ٹوئٹر پر بڑے بڑے صحافی اور میڈیا کے ادارے اس کو کور کرتے ہیں مگر پھر بھی لوگ فیک نیوز کو شیئر کرتے ہیں اور وہ اتنی زیادہ شیئر ہو جاتی ہے کہ اچھے بھلے لوگ بھی اسے سچ ہی تصور کرتے ہیں اور وہ بھی اس گنگا میں ہاتھ دھو لیتے ہیں جسے فیک نیوز اور پروپیگنڈا کی دنیا کہتے ہیں۔ آپ نے جوں ہی سوشل میڈیا کھولا، کئی وٹس ایپ گروپس جن میں آپ ایڈ ہیں، ان م ..read more
Visit website
پاکستان کو عالمی مفادات کی جنگ سے ہوشیار رہنا چاہئیے؛ اچکزئی
Naya Daur Urdu
by نیا دور
9M ago
بین الاقوامی طاقتوں کے مفادات اور خواب، اجارہ داری قائم کرنے اور رکھنے کی جنگ کی وجہ سے ہمارا خطہ ایک بار پھر اس سے اٹھنے والے طوفان کے زد میں ہے۔ اس مرتبہ غلطی کی گنجائش نہیں لہٰذا میں خصوصاً پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنان، پختون بلوچ، پاکستان کی سیاسی قوتوں بشمول اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کرتا ہوں کہ بہت محتاط اور چوکس رہنے کے ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے زیارت میں پارٹی کی ضلعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین اور پختونوں کا خطہ 40 ..read more
Visit website

Follow Naya Daur Urdu on FeedSpot

Continue with Google
Continue with Apple
OR