خیبرپختونخوا: بارشوں کے باعث حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی
Daily Qudrat
by Noor sammad
21m ago
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 36 افراد جاں بحق جبکہ 46 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 20 بچے 8 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ زخمیوں میں 9 خواتین، 33 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔ مزید کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2391 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 388 گھر مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 2003 ..read more
Visit website
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
Daily Qudrat
by Noor sammad
21m ago
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے و سابق وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کیس پر سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتے۔ بعد ازاں عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ 14 ..read more
Visit website
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری مجھ سے حسد کرتی ہیں، مریحہ صفدر
Daily Qudrat
by Noor sammad
21m ago
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ و ماڈل مریحہ صفدر نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلم ’ہاؤس فل 3‘ کی شوٹنگ کے سیٹ پر نرگس فخری اُن سے حسد کرتی تھیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مریحہ صفدر نے بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تمام بھارتی اداکار کافی پروفیشنل اور بہترین شخصیت کے مالک ہیں۔ مریحہ صفدر نے کہا کہ میں نے فلم ‘ہاؤس فل 3 ..read more
Visit website
سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
Daily Qudrat
by Noor sammad
21m ago
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینیئر) طلال بن عبداللہ العتیبی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاک فوج کی مسلسل حمایت کا عزم کیا۔ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فوج کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا۔ سعودی معاون وزیر دفاع نے جی ..read more
Visit website
6 سال میں پہلی بار موبائل فون صارفین کی تعداد میں کمی ریکارڈ
Daily Qudrat
by Noor sammad
21m ago
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)6 سال بعد پہلی بار پاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ 2023 کے دوران پاکستان میں سیلولر سبسکرپشنز میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے، ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد گزشتہ برس 19 کروڑ 46 لاکھ رہ گئی تھی جو 2022 میں 19 کروڑ 90 لاکھ تھی۔ ڈیٹا اینڈ مارکیٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم داتا دربار اور متحدہ عرب امارات کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم بیگن کی مرتب کردہ سالانہ اسٹیٹ آف ایپس رپورٹ برائے پاکستان کے مطابق 2023 کے دوران پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 19 ..read more
Visit website
نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
Daily Qudrat
by Noor sammad
2h ago
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسے نئے شواہد دریافت کیے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی میں ایک پوشیدہ سیارہ ہے۔ کافی برسوں سے کچھ ماہرینِ فلکیات کا دعویٰ رہا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی کے کنارے پر سامنے آنے والا غیر معمولی رویہ کسی غیر دریافت شدہ سیارے کے متعلق بتاتا ہے۔ اس نظریے کو مقبول بنانے والے ماہرِ فلکیات کونسٹینٹِن بوگیٹِن نے اب دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے ایسے مزید شواہد دریافت کیے ہیں جو بتاتے ہیں کہ سیارہ وجود رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی تحقیق نظامِ شمسی میں پلینٹ 9 ..read more
Visit website
اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
Daily Qudrat
by Noor sammad
2h ago
لندن(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق میں ملنے والی کامیابی انتہائی تیزی سے بڑھنے والے خون کے سرطان کے علاج کے نئے عہد کا آغاز کر سکتی ہے۔ محققین کی جانب سے بڑی حد تک نا قابلِ علاج مرض قرار دیے جانے والے ایکیوٹ مائیلائیڈ لیوکیمیا (اے ایم ایل) کینسر کی ایسی قسم ہے جو ہڈی کے گودے سے بڑی مقدار میں غیر معمولی خون کے خلیے بننے کا سبب بنتی ہے۔ لندن کے انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی مشترکہ تحقیق میں ہائیپوکسیا-انڈیوسیبل فیکٹر (ایچ آئی ایف) کی مقدار میں اضافے کی صورت اے ایم ایل کے پھیلاؤ کو روکے جانے کے حوالے سے مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جسم ..read more
Visit website
61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
Daily Qudrat
by Noor sammad
2h ago
مشی گن(قدرت روزنامہ)61 سالہ امریکی شہری نے بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ کردیا۔ امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ ڈیو پاسکو حال ہی میں صحت اور لمبی عمر کے لیے اپنے منفرد طرز زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ خود کو بائیو ہیکر سمجھنے والے پاسکو کا دعویٰ ہے کہ وہ خوراک، ورزش اور سپلیمنٹس پر مشتمل سخت طرز عمل کے ذریعے اپنی حیاتیاتی عمر کو 38 سال کی عمر میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ پاسکو طلوع آفتاب سے پہلے قدرتی طور پر جاگتا ہے، باہر کافی وقت گزارتا اور سخت ورزش کرتا ہے، وہ ایک مخصوص ڈائٹ پلان پر عمل کرتا ہے اور ہر روز 158 ..read more
Visit website
سلمان خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی
Daily Qudrat
by Noor sammad
2h ago
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اُن کی نئی فلم کی شوٹنگ تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ سلمان خان اپنے کیریئر میں پہلی بار بلاک بسٹر فلم ‘گجنی’ کے ہدایتکار اے آر مروگادوس کے ساتھ اپنی نئی فلم ‘سکندر’ میں کام کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد ناڈیا ڈوالا اور اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال مئی سے ہوگا، کہا جارہا ہے کہ اے آر مروگاداس اس وقت اپنی ایک اور ایکشن فلم کی ہدایتکاری میں مصروف ہیں جس کا نام ‘SK23′ ہے۔ اے آر مروگاداس کی اس ایکشن فلم کی شوٹنگ جون 2024 ..read more
Visit website
ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
Daily Qudrat
by Noor sammad
2h ago
جھنگ(قدرت روزنامہ)ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو مبینہ رشوت لیکر فرار کروانے پر ڈی پی او راشد کی ہدایت پر تھانہ وریام کے ایس ایچ او اور چوکی رستم کے انچارج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او واصف نول اور اے ایس آئی نجم عباس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ کی بجائے ایک ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان پولیس اہلکاروں نے مبینہ رشوت لیکر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو چھوڑ دیا، قصور وار اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، محکمانہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کر کے ملزمان ..read more
Visit website

Follow Daily Qudrat on FeedSpot

Continue with Google
Continue with Apple
OR