Independent Urdu
503 FOLLOWERS
Read daily updated news and headlines related to economy, politics, sports, technology, international news, and more. Independent Urdu is the Urdu version of the famous British newspaper The Independent. Its aim is to provide its readers with unbiased and authentic journalistic content.
Independent Urdu
5h ago
جاپان میں حکومت کی زلزلہ تحقیقاتی کمیٹی نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ملک میں اگلے 30 سال کے دوران میگاکوئیک (Megaquake) یعنی ’بہت شدید زلزلہ‘ آنے کے امکانات 80 فیصد سے تجاوز کر چکے ہیں۔
یہ وہ زلزلہ ہوتا ہے جس کی شدت آٹھ یا اس سے زیادہ ہو۔ اس طرح کا زلزلہ انتہائی تباہ کن طاقت کے ساتھ ساتھ سونامی پیدا کرنے کے قوی امکانات رکھتا ہے۔
میگا زلزلے کا سب سے زیادہ امکان جاپان کے بحرالکاہل کے ساحل کے قریب نانکائی کھائی کے علاقے میں ہے جو آٹھ سو کلومیٹر طویل زیر سمندر کھائی ہے۔ حکومتی کمیٹی نے بتایا کہ اس علاقے میں اب 80 فیصد سے زیادہ امکان ہے کہ ایسا زلزلہ آئے جبک پہلے یہ تخمینہ 70 سے 80 ..read more
Independent Urdu
7h ago
سائنس دانوں نے میلان کے 15ویں صدی کے اطالوی قلعے ’سفورزا‘ کے نیچے چھپی ہوئی ایسی تعمیرات دریافت کی ہیں، جو مشہور مصور اور انجینیئر لیونارڈو ڈاونچی کی تصاویر میں دکھائے گئے خفیہ راستوں کی موجودگی کا اشارہ دیتے ہیں۔
یہ قلعہ آج بھی اٹلی کی  ..read more
Independent Urdu
8h ago
پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر خاندانی منصوبہ بندی کے جدید طریقے متعارف کروانے کے علاوہ علمائے کرام اور خطیبوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے کے مطابق صوبائی حکومت نے  ..read more
Independent Urdu
9h ago
ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعے کو پاکستان نے 143 رنز بنا لیے جبکہ اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
ملتان ٹیسٹ کا آغاز اپنے وقت پر نہ ہو سکا۔ دھند کے باعث روشنی کم تھی، جس کی وجہ سے امپائرز نے لنچ تک کھیل شروع کرنے سے انکار کر دیا۔ لنچ کے بعد جب روشنی بہتر ہوئی تو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field ..read more
Independent Urdu
9h ago
سکیورٹی، صحت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے حوالے سے کی گئی ایک نئی تحقیق میں پاکستان سمیت دنیا کے ان ممالک کا انکشاف کیا گیا ہے، جہاں 2025 میں جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔
کمپنی انٹرنیشنل ایس او ایس کے مرتب کردہ رسک میپ کے مطابق صومالیہ، سوڈان، جنوبی سوڈان اور مرکزی افریقی جمہوریہ کو انتہائی سکیورٹی خطرات کے حوالے سے دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک ممالک قرار دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ  ..read more
Independent Urdu
11h ago
امریکی محکمہ تعلیم نے جمعرات کو جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ایموری یونیورسٹی میں مسلم، عرب اور فلسطینی طلبہ کے خلاف امتیازی سلوک کے خدشات کا نوٹس لیا اور اس مسئلے کے حل کے لیے ادارے کے ساتھ ایک تصفیہ طے پا گیا۔
یونیورسٹی نے اپنی غیر امتیازی پالیسیوں اور طریقہ کار میں نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا، جن میں احتجاج سے متعلق قواعد اور ہراسانی کی ایک نئی تعریف شامل ہے، جس میں حقیقی یا سمجھی جانے والی مشترکہ وراثت کی بنیاد پر ہراسانی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ یونیورسٹی نے تربیت اور سروے تیار کرنے اور گذشتہ سال غزہ میں اسرائیلی جارحیت  ..read more
Independent Urdu
11h ago
سپین جاتے ہوئے مراکش کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں جان سے جانے والوں میں پنجاب کے ضلع گجرات کے عمر فاروق کے اہل خانہ نے خاندان کے مویشی فروخت کر کے ایجنٹ کو 30 لاکھ روپے ادا کیے تھے تاکہ وہ انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے بحفاظت سپین پہنچا دے۔
اس ڈوبنے والی کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے۔ تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ واکنگ بارڈرز کے مطابق 50 تارکین وطن ڈوب کر جان سے گئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
جان سے جانے والے پاکستانی عمر فاروق کے کزن اسرار اصغر جوڑا کے مطابق ان میں سے کم از کم چھ کا تعلق ان کے گاؤں  ..read more
Independent Urdu
12h ago
اسلام آباد کے پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے صدر دروازے پر ایک دیو ہیکل بلیو ویل کا ڈھانچہ ایستادہ کیا گیا ہے۔ روزانہ یہاں پر سینکڑوں لوگ آتے ہیں جو زمین پر زندگی کی موجودگی کے ہزاروں لاکھوں سال پرانے شواہد کا مشاہدہ کرتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ زمین پر زندگی کن کن ادوار سے ہوتی ہوئی یہاں تک پہنچی ہے۔
یہیں پر ایک گیلری نسلِ انسانی کے ارتقا کی بھی ہے جہاں پر انسان کے آبا و اجداد کی کھوپڑیاں پڑی ہوئی ہیں جو چھوٹی بڑی اور مختلف شکلوں کی ہیں۔
گولڑہ میں 40 ..read more
Independent Urdu
13h ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (ای او ون) جمعے کو کامیابی سے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
شنہوا نیوز کے مطابق یہ سیٹلائٹ آج چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔
اس سیٹلائٹ کو بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 ..read more
Independent Urdu
13h ago
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جیل میں زیر حراست ہیں اور اب 2025 کے اوائل ہی میں انہیں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں 14 سال قید اور 10 ..read more