ایران اسرائیل تنازعہ… فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا!
Express News
by اجمل ستار ملک / احسن کامرے
1d ago
غزہ میں اسرائیل ظلم و بربریت کی بدترین داستانیں رقم کر رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ وہاں انسانیت سوز واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 33 ..read more
Visit website
سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ ضروری، ماہرین صحت
Express News
by نمائندہ ایکسپریس
1d ago
 اسلام آباد: سگریٹ کی بڑھتی کھپت کی وجہ سے صحت عامہ اور معاشی اخراجات کے باعث قومی معیشت پر پڑنے والے بھاری بوجھ کے پیش نظر ماہرین صحت نے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی(FED)میں اضافے کے لیے عالمی بینک کی سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (CRD) امجد قمر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ بڑھتی ہوئی سگریٹ نوشی کو روک سکتا ہے جس سے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ایف بی آرکی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک کو گزشتہ سات سالوں کے دوران 567 ..read more
Visit website
اوپن مارکیٹ میں چینی 10 روپے کلو مہنگی، بحران کا خدشہ
Express News
by قیصر شیرازی
1d ago
 راولپنڈی: اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی قرار دے کر بیرون ملک بھجوانے کی اجازت کی کوششوں سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے۔ کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے چینی کی بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے مستقبل قریب میں چینی کا بحران پیدا ہو جائے گا، چینی دوبارہ180 روپے سے200 روپے کلو تک پہنچ جائیگی، ایک ہفتے میں چینی کی پرچون میں قیمت 10روپے بڑھنے سے 160 ..read more
Visit website
’’بچوں‘‘ سے کیسے ہار گئے
Express News
by سلیم خالق
1d ago
آپ نے بچپن سے پاکستان ٹیم کے بارے میں ایک لفظ سنا ہوا ہوگا کہ یہ ناقابل پیشگوئی ہے، کبھی ورلڈ چیمپئن کو ہرا دے تو کبھی سب سے کمزور ٹیم سے ہار جائے، یہ روایت بدل نہیں سکی، ماضی قریب میں ہم زمبابوے جیسی ٹیم سے بھی ہارے، اس کی وجہ مائنڈ سیٹ ہے۔ دنیا کی دیگر بڑی ٹیمیں جب کمزور حریفوں کیخلاف کھیلیں تو ان پر ٹوٹ پڑتی ہیں جس کے نتیجے میں بڑی فتوحات حاصل ہو جاتی ہیں، ہم دفاعی موڈ میں چلے جاتے ہیں، بچوں کے خلاف بھی تجربات سے گریز کرتے ہوئے ایسی مضبوط ترین ٹیم میدان میں اتارتے ہیں جیسے بھارت کیخلاف ورلڈکپ کا فائنل کھیل رہے ہوں۔ المیہ یہ ہے کہ پھر بھی ہار جاتے ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف بھی ایسا ہی ہوا،ان ک ..read more
Visit website
تنزلی کی بنیادی وجوہات!
Express News
by راؤ منظر حیات
1d ago
پاکستان وجود میں آیا تو مغربی پاکستان یعنی موجودہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن ایسی بنی جو برطانیہ کے لیے تزویراتی طور پر انتہائی اہم تھی۔ برطانیہ برصغیر کے شمال میں سوشلسٹ روس کے بے پناہ اثر کو ہر قیمت پر مقید کرنا چاہتا تھا۔یوں پاکستان ایک بفر اسٹیٹBuffer State ..read more
Visit website
پاکستان کی تاریخی سفارتی جست
Express News
by ڈاکٹر فاروق عادل
1d ago
صحافت کے دور ‘ زوال ‘ میں آنکھیں کھول کر کالم نگاری کی شد بد حاصل کرنے والے ایک یار عزیز نے پنڈورا باکس کھولنے کی کوشش کی ہے لیکن برادر محترم وجاہت مسعود نے مولانا مودودی علیہ رحمة کی پیروی میں خاموشی کا مشورہ دیا ہے کہ مولانا کی زبان یا قلم سے کبھی کوئی سوقیانہ بات نہیں نکلی۔ کبھی انھوں نے کسی مخالف کو شیطان قرار دیا نہ طوائف جیسے لفظ سے اپنے قلم کو آلودہ کیا۔ یہ طرز تکلم جن کا شیوہ ہے ان ہی کو مبارک ہو۔ وجاہت مسعود درست کہتے ہیں کہ قلم کے مزدور کو اپنی اخلاقی اور صحافتی اقدار کی پیروی کرتے ہوئے کیچڑ سے بچ نکلنا چاہئے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ملک و قوم اس وقت جس مرحلے میں ہیں اور خوش قسمتی کے ساتھ ..read more
Visit website
سعودی سرمایہ کاری، خوش آیند
Express News
by زمرد نقوی
1d ago
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے حالیہ دورے میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کریں گے کیونکہ پاکستان میں بے شمار معاشی امکانات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع ہیں۔ چند ماہ میں سرمایہ کاری شروع ہو جائے گی۔ ہم باہمی اقتصادی خوش حالی و علاقائی سالمیت کے لیے ملکر کام کرنا جاری رکھیں گے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ آیندہ چند ماہ کے دوران ہم اس سلسلے میں نمایاں پیش رفت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فی الحال کسی شعبے کا ذکر نہیں کروں گا کیونکہ ہمیں ایس آئی ایف سی کے فارمیٹ ..read more
Visit website
سیاسی استحکام صرف خواب
Express News
by محمد سعید آرائیں
1d ago
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دو تہائی اکثریت نہیں صرف سادہ اکثریت مانگی تھی جو عوام نے ہمیں نہیں دی، یہ عوام کا فیصلہ ہے جو ہم نے تسلیم کیا ہے اگر میاں نواز شریف کی اپیل پر عوام ہمیں سادہ اکثریت بھی دے دیتے تو مسلم لیگ (ن) حکومت خود بناتی اور دوسری پارٹیوں سے مل کر ملک میں سیاسی استحکام لا سکتی تھی اب ہمیں مجبوری میں حکومت بنانا پڑی ہے۔ میاں شہباز شریف نے سب سے پہلے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی آفر دی تھی جس کے بعد بلاول بھٹو نے بھی پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی کیونکہ عوام نے انھیں نمایاں نشستیں دی تھیں مگر پی ٹی آئی تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ت ..read more
Visit website
نئی سیاسی پارٹی کی گنجائش کتنی
Express News
by ڈاکٹر منصور نورانی
1d ago
پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نون سے ازخود علیحدگی اختیار کرنے والے مصطفی کھوکھر اور شاہد خاقان عباسی تقریباً دس ماہ سے ایک نئی سیاسی پارٹی کی ضرورت پرزور دیتے رہے ہیں، کبھی خبر آتی ہے کہ وہ خود کوئی نئی سیاسی پارٹی بنانے جارہے ہیں اورکبھی وہ اس سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ انھیں معلوم ہے کہ نئی سیاسی پارٹی بنانا کوئی اتنا آسان نہیں ہے، وہ اگر بنالی بھی گئی تو اسے کامیابی سے ہمکنار کرنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگا۔دونوں افراد اپنی اپنی پرانی سیاسی پارٹیوں سے نالاں دکھائی دیتے ہیں مگرکھل کر اُس کے خلاف بھی صف آراء نہیں ہوتے۔ ایسا لگتا ہے کہ انھوں نے واپسی کا دروازہ ابھی کھلا رکھا ہوا ہے، وہ ا ..read more
Visit website
وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیاب اراکین اسمبلی کو مبارکباد
Express News
by ویب ڈیسک
2d ago
 اسلام آباد:  ..read more
Visit website

Follow Express News on FeedSpot

Continue with Google
Continue with Apple
OR